الزائمر بیماری کا آغاز چار علامات سے ظاہر ہوتا ہے :ماہرین

پیر 19 ستمبر 2016 13:29

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) امریکی ماہرین کا کہنا ہے الزائمر بیماری کے آغاز کی چار علامات ہوتی ہیں جنہیں عام طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے ، اگر ان پر نظر رکھی جائے تو الزائمر کی شروعات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محققوں کے مطابق اس دماغی بیماری کی علامات کو عام طور پر ڈاکٹر بھی سمجھ نہیں پاتے۔ ان کا کہنا ہے الزائمر کے مریض میں پہلی علامت غیر ضروری طور پر بڑھی ہوئی خود اعتمادی ہوتی ہے۔ دوسری علامت الفاظ کی ادائیگی میں مشکل اور غیر مناسب الفاظ کا انتخاب ہوتا ہے۔ تیسری علامت لکھتے ہوئے الفاظ کے ہجے بھول جانا اور آخری علامت کسی تحریر کو پڑھتے ہوئے اور سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :