فلپائنی صدر کی جانب سے منشیات کے خلاف جنگ میں چھ ماہ کی توسیع کا اعلان

پیر 19 ستمبر 2016 13:08

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) فلپائنی صدر روڈریگو ڈْوٹیرٹے نے ملک میں منشیات کے انسداد کے لیے جاری جنگ میں چھ ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ وہ ’سب کو ہلاک‘ نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

یہ بات اہم ہے کہ رواں برس مئی میں بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہونے والے ڈوٹیرٹے نے ملک بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے ایک بڑی مہم شروع کر رکھی ہے، جس میں اب تک منشیات کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث تقریباً تین ہزار افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی جانب سے فلپائن میں اس بڑے پیمانے پر مشتبہ افراد کی ہلاکت پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :