امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ اورہیلری کلنٹن مصری صدر سے ملاقاتیں کریں گے

پیر 19 ستمبر 2016 13:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ڈیموکریٹ حریف ہلیری کلنٹن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل ہلیری کلنٹن کہہ چکی ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے والے مصری اور یوکرائنی صدور سے ملاقاتیں کریں گی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ سربراہی اجلاس منگل سے نیویارک میں شروع ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :