تھائی لینڈ میں مسلم زائرین کی کشتی ڈوبنے سے 15افرادجاں بحق

پیر 19 ستمبر 2016 13:05

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) تھائی لینڈ میں ایک سیاحتی کشتی ڈوب گئی ہے۔ اس واقعے میں کشتی پر سوار 15 مسلم زائرین جاں بحق ہو گئے جب کہ دیگر گیارہ لاپتہ ہیں۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں سے مدد لی گئی ہے۔ اس واقعے میں کوئی غیرملکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔اس دو منزلہ کشتی پر تقریباً ایک سو تھائی مسلم زائرین سوار تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تھائی لینڈ میں ایک سیاحتی کشتی ڈوب گئی ہے۔ اس واقعے میں کشتی پر سوار 15 مسلم زائرین جاں بحق ہو گئے جب کہ دیگر گیارہ لاپتہ ہیں، اس حادثے کی وجہ کشتی پر گنجائش سے زائد مسافروں کی موجودگی تھی۔ یہ واقعہ دارالحکومت بنکاک سے 80 کلومیٹر شمال میں چاوٴ پھرایا دریا میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس دو منزلہ کشتی پر تقریباً ایک سو تھائی مسلم زائرین سوار تھے۔ پولیس کا کہناتھا کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں سے مدد لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں کوئی غیرملکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :