بھارت میں پانچ سال سے کم عمر کے 42 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار

غذائی قلت کیشکار 177 بچے ہسپتال میں داخل ،60 کی حالت تشویشناک

پیر 19 ستمبر 2016 12:19

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) بھارت میں پانچ سال سے کم عمر کے 42 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہو گئے ہیں اسلحے کے ڈھیر لگانے اور جنگی جنو ن کے نشے میں بد مست بھارت میں لاکھوں بچے بھوک کا شکار ہیں۔ ایک سروے کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے بیالیس فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی مرکزی ریاست مدھیہ پردیش میں صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ جہاں ضلع شوپر کے ایک سرکاری اسپتال میں غذائی قلت کا شکار 177 بچے داخل کئے گئے ہیں۔ ان میں ساٹھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا کے مطابق ضلع میں 461 بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق ضلع شوپر میں صرف اعشاریہ چار فیصد بچوں کو مناسب کھانا ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :