اختتام حج کے فوری بعد عمرہ سیزن کا آغاز

آئندہ سال کے حج کے لیے بھی پیشگی تیاریاں کرنے کا فیصلہ

پیر 19 ستمبر 2016 12:18

ریا ض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) سعودی عرب کی حکومت نے مناسک حج کی ادائیگی کے مراحل کے اختتام کے ساتھ ہی بلا توقف عمرہ سیزن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے سنہ 1438ھ کے حج کے لیے بھی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کیمطابق سعودی وزیر برائے امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 1437ھ کے حج کے اختتام کے ساتھ ہی عمرہ سروسز شروع کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے حج کے لیے بھی پیشگی تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر حج نے رواں سال حج کو پرامن رکھنے کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام سرکاری اور نجی اداروں کی خدمات کی تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ حجاج کرام اور دوسرے مسلمان ملکوں کی طرف سے بھی حج کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا گیا۔ڈاکٹر محمد البنتن کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے حج کے لیے آج ہی سے پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔ اللہ کے مہمانوں کی ہرممکن سہولت ، خدمت اور ضروریات کے پیش نظر تمام شعبوں میں افرادی قوت بڑھانے، حجاج کو مادی اور فنی سہولیات مہیا کرنے کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :