مولانا فضل الرحمن 21 ستمبر کو تاسیس جمعیت کانفرنس سے خطاب کریں گے

پیر 19 ستمبر 2016 12:15

پشاور۔19ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن ‘صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ‘پروگرام کے مطابق 21ستمبر کو دوپہر 1بجے بارکلب فوارہ چوک ایبٹ آباد اور 22ستمبر کو صبح 10بجے بٹگرام بازار میں تاسیس جمعیت کانفرنس سے خطاب کریں گے‘ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام بٹگرام کے امیر قاری محمدیوسف مانسہرہ کے امیر مولانا ہدایت الله شاہ ‘ ایبٹ آباد کے امیرقاری محبوب الرحمان قریشی اور ہری پور کے امیر حافظ محمدریحان کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹیوں نے ایبٹ آباد اور بٹگرام کے تاسیس جمعیت کانفرنس کو کامیاب کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرتے ہوئے اہم اقدامات کی منظوری دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :