سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، دو خود کش جیکٹس برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 ستمبر 2016 12:00

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، دو خود کش جیکٹس ..

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2016ء): مردان میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو خود کُش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 3 بندوقیں، کارتوس، 9 پستول اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد میں 5 اشتہاری اور 9 مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔