فیس بک اور ٹوئیٹر سمیت کئی میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپس کا آن لائن مس انفارمیشن کے خاتمے کیلئے اتحاد

پیر 19 ستمبر 2016 11:58

واشنگٹن ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) سماجی میل جول کی ویب سائیٹس فیس بک اور ٹوئیٹر سمیت متعدد میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپس نے آن لائن مس انفارمیشن کے خاتمے اور سوشل نیٹ ورکس پر معیاری خبروں کی فراہمی کیلئے اتحاد کرلیا۔ گوگل کے حوالے گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر کے مطابق 20 کے قریب میڈیا ادارے اس نئے منصوبے کا حصہ ہونگے جس کے تحت جس کے تحت سوشل نیٹ ورکس پر صحافتی اقدار کے فروغ اور معیاری خبروں کا اجراء ممکن بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے فرسٹ ڈرافٹ کی مینیجنگ ڈائریکٹر جینی سارجنٹ نے بتایا کہ ان کا شراکتی نیٹ ورک آن لائن اور سوشل میڈیا پر خبروں کے معیار کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ادارے ایک دوسرے سے صرف مصدقہ خبروں کا تبادلہ کرتے ہیں اس لیے غیر مصدقہ اطلاعات کی تصدیق ایک مشکل عمل ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ کام صرف ایک دن میں نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی تنہا اس کو سرانجام دیا جاسکتا ہے، اس کیلئے ہمیں دوسروں کا تعاون بھی درکار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :