ڈیرہ اسماعیل خان، پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے

پیر 19 ستمبر 2016 11:57

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں پک اپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے کوٹ فلک میں تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پک اپ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں7 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسمعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :