گوجرانوالہ، مسافر بس اور رکشہ کے درمیان تصادم سے 3 افرد جاں بحق

پیر 19 ستمبر 2016 11:57

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) گوجرانوالہ میں بس اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں 3 افرد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے گلوٹیاں موڑ پر تیز رفتار مسا فر بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں میں ایک خاتوں بھی شامل ہے۔واقعے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :