وزیر اعظم محمد نواز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی

پیر 19 ستمبر 2016 11:56

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مقصد عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کرانا ہے۔ پی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور مظالم سے آگاہ کریں گے اور ان کے سامنے کشمیر کے حوالے سے چند مطالبات پیش کریں گے ۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خط کے تناظر میں مقبوضہ کشمیر میں ایک وفد بھیجنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا مقصد عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ، لوگوں کی توجہ اس جانب مبزول کرانا اور وہاں موجود سربراہان کواس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ اس مسئلے کے خل کیلئے اقوام متحدہ کا کردار کیا ہونا چاہیے اور اس کے لئے کیا اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر موجودہ صورتحال سے باہر نکل سکے۔