امریکہ میں طیارے کی گھر کی چھت پر لینڈنگ،سب محفوظ رہے

پیر 19 ستمبر 2016 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں ایک چھوٹے طیارے نے ایک گھر کی چھت پر لینڈنگ کی ہے تاہم واقعہ میں طیارے کا پائلٹ، چار سکائی ڈائیورز اور گھر کے مکین بھی محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹے طیارے کی ایمر جنسی لینڈنگ کا واقعہ فیونکس کے مرکزی علاقے میں پیش آیا تاہم طیارے کے مکان سے ٹکرانے سے پہلے ہی پائلٹ سمیت اس میں سوار تمام افراد کود گئے، چار سکائی ڈائیورز مکمل طور پر محفوظ رہے البتہ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گھر کے مکین بھی مکمل طور پر محفوظ رہے،بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ کرنے والا چھوٹا طیارہ اسکائی ڈائیورز کو ایک تقریب میں شرکت کے لئے لے جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :