مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ،اقوام متحدہ اورامریکا کی مذمت

پیر 19 ستمبر 2016 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) امریکا نے مقبوضہ کشمیر کے اْڑی سیکٹر میں اتوار کو ہونے والے شدت پسند حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم حملے کا شکار ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت کے عہد کا پابند ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے بھی اڑی میں ہونے والے شدت پسند حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ جاری ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاکہ امریکہ 18 ستمبر کی صبح کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ کربی نے محکمے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاکہ ہم حملے کا شکار ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت کے عہد کا پابند ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے بھی اڑی میں ہونے والے شدت پسند حملے کی سخت مذمت کی ہے۔بانکی مون نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بانکی مون کے ترجمان نے ان کا بیان پڑھتے ہوئے کہاکہ’اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل امید کرتے ہیں کہ اس واقعے کو انجام دینے والوں کی نشاندہی کی جائے گی اور انھیں سزا دی جائے گی۔