تھائی لینڈ، مسافر کشتی کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی

پیر 19 ستمبر 2016 11:41

بنکاک۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) تھائی لینڈ میں مسافر کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی حکام نے کہا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روزدریائے چاوٴبھرایا میں اس وقت پیش آیا جب کشتی ایک پل سے ٹکرا گئی۔ نائب گورنر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے جبکہ 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :