علاقائی تنازعات پر امریکی پالیسیوں کے خلاف ثابت قدم رہنا چاہیے،آیت اللہ علی خامنہ ای

پیر 19 ستمبر 2016 11:40

تہران۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کو علاقائی تنازعات پر امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ثابت قدم رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات انہوں نے تہران میں ایلیٹ ریپلکن گارڈز فورس کے اعلیٰ کمانڈرز سے خطاب میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا اصرار ہے کہ ایران بالخصوص شام، عراق، لبنان اور یمن کے تنازعات پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دراصل ایران کو دباوٴ میں لانا ہے جو ممکن نہیں۔