یورپی یونین کا 2025 ء تک 5-G ٹیکنالوجی کے فروغ کا منصوبہ تیار

پیر 19 ستمبر 2016 11:40

برسلز ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) یورپی یونین نے اگلے دس سال کے دوران بلاک بھر میں ہر سطح پر 5-G ٹیکنالوجی کے فروغ کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ادارے کی ایگزیکٹو باڈی اس بات کی خواہش مند ہے کہ 2025 ء تک بلاک بھر میں 5-G ٹیکنالوجی کو پھیلا دیا جائے جس کے تحت لوگوں کو شہروں، اڈوں، تفریحی مقامات سمیت ہرجگہ وائرلیس ٹیکنالوجی فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے فائیوجی ٹیکنالوجی کے فروغ کے علاوہ یورپ میں قریباً 20 لاکھ افراد کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :