چیچہ وطنی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

تین لاکھ چالیس ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے پولیس صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی

اتوار 18 ستمبر 2016 17:27

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162میں ضمنی انتخاب (کل ) پیر کو ہوگا جس میں 3لاکھ40ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے کل 293پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 98حساس اور22حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن میں شکایات اور مانیٹرنگ کے حوالے سے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا پولنگ صبح 8بجے سے شام5بجے تک بغیر کسے وقفہ کے جاری رہے گی،مردوں کے83اور عورتوں کے 84پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ 126مشترکہ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

پولنگ سٹیشنوں پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے فوج اور رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے۔حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طفیل جٹ ، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔