نیپال میں ”میڈ ان پاکستان “ نمائش 22ستمبر سے شروع ہو گی

ٹیکسٹائل ،فارماسوٹیکل ، فرنیچر ،فوڈ پراڈکٹس ،سرجیکل ،کچن اسیسریز ،لیدر ،جیم سٹون اور ہینڈی کرافٹ مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

اتوار 18 ستمبر 2016 15:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام نیپال میں ساتویں ”میڈ ان پاکستان “ نمائش 22تا28ستمبر منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ریجنل ٹریڈ کمیٹی خورشیدبرلاس کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقدہ ”میڈ ان پاکستان “ نمائش کو ”ری بلڈ نیپال “ کا عنوان دیا گیا جس کا مقصد یہ ہے کہ زلزلے سے تباہ حال نیپال کی تاجر برادری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں معاونت دی جا سکے ۔خورشید برلاس نے بتایاکہ نمائش میں ٹیکسٹائل ،فارماسوٹیکل ، فرنیچر ،فوڈ پراڈکٹس ،سرجیکل ،کچن اسیسریز ،لیدر ،جیم سٹون اور ہینڈی کرافٹ مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی

متعلقہ عنوان :