مقامی کاٹن مارکیٹ میں مجموعی طور پر روئی کے بھاوٴ میں استحکام

اتوار 18 ستمبر 2016 14:58

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء)گذشتہ ہفتہ کے دوران مقامی کاٹن مارکیٹ میں مجموعی طور پر روئی کے بھاوٴ میں استحکام رہا ٹیکسٹائل اسپننگ ملز کی جانب سے محتاط خریداری جبکہ پھٹی کی محدود رسد کے باعث کاروباری حجم بھی کم رہا نئے ہفتہ کے آغاز سے کاروبار میں اضافہ ہونے کی توقع ہے صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھا فی من 6000 تا 6200 کے درمیان رہا پھٹی کا بھا فی 40کلو 2900 تا 3200 روپے رہا کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 5900 کے بھا پر مستحکم رکھا کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرکے مطابق مقامی اور بینالاقوامی کپاس اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں سست روی کے باعث روئی اور کپڑے اور کاٹن یارن کی مارکیٹوں میں تیزی کا امکان کم نظرآتا ہے تاہم جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی تقریبا 18 لاکھ گانٹھوں کی پھٹی کی آمد ہوچکی ہے جبکہ روئی کی تقریبا 12 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کر لئے گئے ہیں۔