فلسطینی انتظامیہ کا بجٹ خسارہ بڑھ کر60 کروڑ ڈالر تک جاپہنچا

اتوار 18 ستمبر 2016 14:57

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین کے استحکام کے لیے عالمی امداد ضروری ہے۔عالمی بینک کے مطابق فلسطینی انتظامیہ اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور اس کا بجٹ خسارہ بڑھتا جارہا ہے، جسے دور کرنے کے امکانات نظر نہیں آرہے۔

(جاری ہے)

اس سال فلسطینی انتظامیہ کا بجٹ خسارہ بڑھ کر60 کروڑ ڈالر تک جاپہنچا ہے اور اس مالیاتی بحران کو دور اور فلسطین کے استحکام کے لیے عالمی امداد ضروری ہے۔

جب تک اسرائیل کے ساتھ تنازع جاری رہے گا۔ فلسطینی انتظامیہ کے مالی معاملات درست نہیں ہوسکتے، تاہم مثبت اور تعمیری اقدامات اٹھاتے ہوئے مزید خسارے سے بچاجاسکتا ہے۔عالمی بینک کے مطابق اس وقت سب سے خراب حالت غزہ کی ہے کہ جہاں پہلے ہی70 ہزار کے قریب افراد دربدر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :