ملک میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار ہوگئی۔ایف بی آر

اتوار 18 ستمبر 2016 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) ملک میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، ایف بی آر اعددوشمار کے مطابق 4 ستمبر تک پاکستان میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار ہوگئی۔ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ملک میں 36 لاکھ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی کم ہے۔گزشتہ مالی سال میں ایکٹیو ٹیکس پے ائر لسٹ متعارف کرائے جانے اور لسٹ میں شامل افراد کو بینک سے رقم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دیے جانے کے سبب ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ایف بی آر نے اس سال 18 لاکھ ریٹرن جمع کرائے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :