آٹھ سو سی سی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی

اتوار 18 ستمبر 2016 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) جولائی اور اگست میں آٹھ سو سی سی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی جبکہ ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹوموبیل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں بالترتیب 2 اور 6 فیصد کمی واقع ہوئی۔پاما کے اعدادوشمار کے مطابق 800 سے1000 سی سی گاڑیوں کی پیداوار 21 فیصد جبکہ فروخت میں 29 فیصد کمی جبکہ ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں بالترتیب 38 اور 32 فیصداضافہ ہوا۔ٹرک اور بسوں کی فروخت میں 74 اور 95 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ ٹریکٹر کی پیداوار 10 فیصد کم رہی