سعودی عرب میں تین روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ” ہیلتھ اینڈ بیوٹی شو“ میں شرکت کیلئے طلب کرلی گئیں

عالمی تجارتی میلے کا آغاز 27 نومبر 2016 ء کو ہو گا 29 نومبر 2016 ء کو اختتام پذیر ہو گا

اتوار 18 ستمبر 2016 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) ٹریڈ دویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جدہ، سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تین روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ” ہیلتھ اینڈ بیوٹی شو“ میں شرکت کیلئے 19 ستمبر 2016 ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں کاسمیٹکس، پرسنل کئیر پراڈکٹس، جدید بیوٹی آلات، ادویات، سلون اسیسریز اور تربیت کی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔

عالمی تجارتی میلے کا آغاز 27 نومبر 2016 ء کو ہو گا جو تین روز جاری رہنے کے بعد 29 نومبر 2016 ء کو اختتام پذیر ہو گا ۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا۔ تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :