پنجاب حکومت نے ہر شعبے میں میرٹ کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے، شہباز شریف

قوم کے ہونہار طلبہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی نے بچے اور بچیوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا ہے،وزیراعلی پنجاب کی وفدسے گفتگو

اتوار 18 ستمبر 2016 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے زندگی کے ہر شعبے میں میرٹ کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے، اسی لیے محنت کشوں کے بچے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ لاہور میں نوجوانوں کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے زندگی کے ہرشعبے میں میرٹ کے کلچرکوپروان چڑھایاہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ قوم کے ہونہار طلبہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی نے بچے اور بچیوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا ہے، پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کے باعث کم وسائل والے طلبہ نمایاں پوزیشن حاصل کررہے ہیں اور محنت کشوں کے بچے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :