Live Updates

تحر یک انصاف سیاسی موت مر رہی ہے، انکے اندر 15سے زائد گروپ بن چکے ہیں ‘رانا ثنا اللہ

ملک میں عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ،سڑکوں پر زلیل وخوار ہونا عمران خان اور تحر یک انصاف کا مقدر بن چکا ہے، آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی‘تحر یک انصاف پر امن رائے ونڈ مارچ کر یں انکو مکمل سیکورٹی دی جائیگی مگر امن ومان خراب کر نیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا ‘ گفتگو

اتوار 18 ستمبر 2016 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف خود ہی اپنی سیاسی موت مر رہی ہے ‘تحر یک انصاف میں فیصلے میرٹ نہیں ”پیسہ “کی بنیاد پر ہوتے ہیں انکے اندر 15سے زائد گروپ بن چکے ہیں ‘تحر یک انصاف پر امن رائے ونڈ مارچ کر یں انکو مکمل سیکورٹی دی جائیگی مگر امن ومان خراب کر نیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگی ‘ملک میں عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے سڑکوں پر زلیل وخوار ہونا عمران خان اور تحر یک انصاف کا مقدر بن چکا ہے آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی ہٹ دھر می اور پیسے والے لوگوں کی وجہ سے بدترین اختلافات کا شکار ہو چکی ہے جسکے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف اپنی موت آپ مر جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ماڈل ٹاؤن کے معاملے میں اپنی سیاسی دکاندار چمکا رہے ہیں وہ یورپی یونین میں جانے کا بہانہ کر کے اصل میں ملک سے بھاگ چکے ہیں اور انکے سیاسی کزن عمران خان بھی خود کو سیاسی طور پر میدان میں زندہ رکھنے کیلئے رائے ونڈ مارچ جیسی باتیں کر رہے ہیں مگر (ن) لیگ کی حکومت کو کسی مارچ سے کوئی خطر ہ نہیں وزیر اعظم نوازشر یف اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی اور ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور عمران خان آخرکار اصغر خان ہی بن جا ئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے اور انکے سیاسی کزن طاہر القادری سمیت کوئی بھی اپوزیشن جماعت انکا ساتھ دینے کو تیار نپیں ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ رامن احتجاج کی اجازت دینا پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ‘تحر یک انصاف پر امن رائے ونڈ مارچ کر یں انکو مکمل سیکورٹی دی جائیگی مگر امن ومان خراب کر نیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :