تحر یک انصاف یوتھ اور لیبر ونگ کاجہا نگیر ترین کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحر یک کا اعلان

لاہور سمیت پورے ملک کیلئے ”نامنظور جہا نگیر ترین نامنظور “کے بینرز اور فیلکس بھی پرنٹ کروالیے ‘رائے ونڈ مارچ کے دوران بھی جہانگیر خان ترین کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا جا ئیگا ، پارٹی کے مر کزی ایڈ یشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی کے استعفے کی وجہ جہا نگیر ترین ہی نکلے‘ذرائع

اتوار 18 ستمبر 2016 14:20

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) تحر یک انصاف یوتھ اور لیبر ونگ نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحر یک کا اعلان کر دیا ‘لاہور سمیت پورے ملک کیلئے ”نامنظور جہا نگیر ترین نامنظور “کے بینرز اور فیلکس بھی پرنٹ کروالیے ‘رائے ونڈ مارچ کے دوران بھی جہانگیر خان ترین کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا جا ئیگا جبکہ پارٹی کے مر کزی ایڈ یشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی کے استعفے کی وجہ سے بھی جہا نگیر خان ترین ہی نکلے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جہا نگیر خان ترین کی جانب سے لیبراور یوتھ ونگ کی تنظیموں کو ختم کر کے انکی نامزدگیوں کا اختیار ریجن اور اضلاع کے صددور کو دےئے جانے کے خلاف یوتھ ونگ اور لیبر ونگ جہا نگیر خان ترین کے خلاف میدان میں ا ٓچکی ہے اور انکے خلاف ملک گیر تحر یک چلانے کا اعلان کر دیا ہے اور انکا کا کہنا ہے کہ جہا نگیر خان ترین پیسے کے زور پر پارٹی کو تباہ کر رہے ہیں اور ہمیں انکا نظر یہ کسی بھی صورت منظور نہیں جسکے لیے بھر پور احتجاج کیا جا ئیگا جبکہ ددسری طرف عمران خان کے قریبی عزیز اور پارٹی کے ایڈ یشل سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان نیازی کے استعفے کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی جنہوں نے جہا نگیر خان ترین کی من مر ضی کر نے کے اقدام سے تنگ آکر استعفیٰ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :