راوٴ انوار کی معطلی سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

راوٴ انوار کی وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر معطلی کا تاثر سراسر غلط ہے ًترجمان

اتوار 18 ستمبر 2016 14:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کو وزیر اعظم کے حکم پر معطل کرنے کا تاثر سراسر غلط ہے اور کچھ سیاسی رہنما اس معاملے پر سیاست چمکا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت قانون کی حکمرانی کے لئے اقدامات کررہی ہے، ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کو معطل کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ نے خود کیا تھا وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس کے مطابق راوٴ انوار کی وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر معطلی کا تاثر سراسر غلط ہے اور کچھ سیاستدان اس معاملے کو زیر بحث لا کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کی خدمات وفاق کو واپس دینے کا فیصلہ بھی برقرار ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :