مہمند ایجنسی دھماکے کے مبینہ خودکش حملہ آورکی شناخت ہوگئی ترجمان وزارت داخلہ

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مشتبہ شخص دھماکے میں ملوث تھا ترجمان کا بیان

اتوار 18 ستمبر 2016 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر نادرا ڈیٹا کے ذریعے مہمند ایجنسی کے دھماکے کے مشتبہ شخص کی شناخت کر لی گئی ہے ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مشتبہ شخص دھماکے میں ملوث تھا اس سلسلے میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں 36 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :