قومی اسمبلی این اے 162کے ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں (19ستمبر ) ہونگے

پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سیکورٹی انتخامات، سی سی کیمرے نصب کر دیے گئے

اتوار 18 ستمبر 2016 14:10

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162کے ضمنی الیکشن کے انتظامات فوج کی نگرانی میں کرانے کے تمام انتظامات مکمل ہو گئے ہیں ۔اور ضلع ساہیوال میں پولنگ کے موقعہ پر عام تعطیل ہے پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اور فوج تعینات کر دی گئی ہے اور پولنگ اسٹیشنوں کے اندراور باہر فوج کے جوان تعینات کئے گئے ہیں اور سی سی کیمروں سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کی نگرانی ہوگی اور فوج علاقہ میں گشت بھی جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

این اے 162کے 293پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں این اے 162کے رجسٹرڈ ووٹ 3لاکھ 6ہزار 359ووٹ ہیں جن میں مردانہ ووٹ 1لاکھ 74ہزار 278ووٹ اور زنانہ رجسٹر ڈ ووٹ 1لاکھ 32ہزار 81ووٹ ہیں ۔جبکہ 2013کے انتخاب میں 2لاکھ 96ہزار 452ووٹ تھے جن میں سے 1لاکھ 83ہزار940ووٹ ڈالے گئے اور 4ہزار 856ووٹ مسترد ہوئے تھے ۔ جبکہ 9ہزار 907ووٹ رجسٹرڈ ووٹوں کا اضافہ نئے شناختی کار ڈ بننے کے سبب ہوا ہے اور 2013کے عام انتخابات میں ڈالے گئے ر جسٹرڈ ووٹروں میں 9907نئے رجسٹر ڈ ووٹ اپنا حق رائے دیہی استعمال کرینگے۔