کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین کیلئے بیوٹی ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 18 ستمبر 2016 14:09

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) معروف سماجی تنظیم کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک روزہ فری بیوٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں کراچی سے آئی پاکستان کی نامور بیوٹیشن مریم عنایت نے طالبات اور خواتین کو برائیڈل میک اپ،ماڈل میک اپ،پارٹی میک اپ،بالوں کے 3ڈی ،4ڈی کلر ‘فیشل اور میک اپ کے نت نئے طریقے سکھائے اور انہیں عملی تربیت بھی دی ۔ تقریب کی صدارت کرن ویلفےئرفاؤنڈیشن کی صدر روبی ہاشم نے کی جبکہ مہمان خصوصی مارتھا ظہیر تھیں۔ورکشاپ میں خواتین اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہیں بعدازاں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :