لاہور چیمبر کے انتخابات کے لئے پیاف فاؤنڈرز الائنس کارپوریٹ کلاس کی ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم جاری

حکومت کو صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا کام جلد از جلد مکمل کر نا چاہیے ‘ میاں شفقت علی

اتوار 18 ستمبر 2016 14:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء ) پیاف فاؤنڈرز الائنس کارپوریٹ کلاس کے امیدواران نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ روز گلبرگ اور ڈیفنس کے انڈسٹریل ایریاز کا دورہ کیا ۔کارپوریٹ کلاس کے گروپ لیڈر میاں شفقت علی کی قیادت میں کارپوریٹ امیدواران عبدالباسط، جاوید اقبال صدیقی، معظم رشید، ندیم قریشی، علی حسام اصغر، محمد ارشد چوہدری، میاں محمد نواز اورکارپوریٹ کلاس کے متعدد رہنماؤں نے دورہ کیا۔

اس موقع پر قائدین نے میاں شفقت علی کے ہمراہ مختلف انڈسٹریل یونٹس کے مالکان سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے ہی ہمیشہ انڈسٹری کی آواز کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس کی فتح کے لیے جان لڑا دیں گے۔

(جاری ہے)

صنعتکاروں کی بہبود کے لیے انقلابی ایجنڈا ترتیب دیا جائے گا۔اس موقع پر میاں شفقت نے کہا ہے کہ حکومت کو جلد از جلد صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا کام مکمل کر دینا چاہیے۔

جس سے برآمدات کی بڑھوتری پر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور گرتی ہوئی برآمدات کو سہارا ملے گا اور تجارتی خسارہ میں بھی کمی واقع ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کے مطالبہ پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی ہدایات پر حکومت نے سیلز ٹیکس ریفنڈز ادائیگی کو نمٹانا شروع کر دیا ہے جو کہ مثبت اقدام ہے ایکسپورٹرز کوان کے طویل عرصے سے رکے ہوئے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی سے ایکسپورٹر مالی مشکلات سے باہر نکل آئیں گے اور دلجمعی سے ملکی اشیاء بیرون ملک برآمد کرکے ملکی برآمدات میں اضافہ کرینگے ۔

ملک استحکام کی جانب رواں دواں ہے توانائی منصوبوں کی تکمیل کے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور پنجاب میں متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کیا جارہا ہے ۔حکومت بجلی کے منصوبوں کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بحالی کے اس پروگرام میں تمام بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :