Live Updates

”سیر ۔۔۔سوا سیر “ پی ٹی آئی ، عوامی تحریک کاحکومت مخالف تحریک میں متحد نہ ہونے کی بڑی وجہ قرار

دونوں جماعتیں ایک دوسرے سے تحریک کے ہائی جیک ہونے کے خدشات کا بھی شکار ہیں‘ ذرائع

اتوار 18 ستمبر 2016 14:08

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) تحریک انصاف او ر عوامی تحریک کو اپنی اپنی سیاسی قوت کا بڑا زعم ہونا حکومت مخالف تحریک کے اتحاد میں بڑی رکاوٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے سے تحریک کے ہائی جیک ہونے کے خدشات کا بھی شکار ہیں ۔ ایک ذرائع کے مطابق حکومت مخالف تحریک میں پاکستان عوامی تحریک کی قیادت تحریک انصاف کے مقابلے میں اپنی سیاسی قوت پر ناز کرتی ہے اور اپنی حکمت عملی کوبھی کامیاب قرار دیا جارہا ہے ۔

اسی زعم کے باعث عوامی تحریک ان خدشات کا بھی شکار ہے کہ ہماری جدوجہد کی کامیابی کی صورت میں کریڈٹ تحریک انصاف لے لے گی ۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں نے عوامی تحریک کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات ظاہر کئے ہیں اور قیادت کو مستقبل میں عوامی تحریک کے ساتھ چلنے کے حوالے سے محتاط رہنے کی تجویز بھی دید ی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض رہنمابھی واضح اظہار کر چکے ہیں کہ عوامی تحریک کے مقابلے میں ہمارے پاس بڑی سیاسی قوت ہے اس لئے ہمیں کسی کا مرہون منت نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنی الگ تھلگ جدوجہد جاری رکھنی چاہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے پریس کانفرنس کر کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے طریق کار پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا جارہا تھا کہ اس کے بعد طاہر القادری کی طرف سے اچانک دو ہفتے کیلئے لندن روانگی کے بعد پی ٹی آئی میں عوامی تحریک کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :