گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی مہینے جولائی میں گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 21فیصد کی کمی

اتوار 18 ستمبر 2016 10:48

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی مہینے جولائی میں گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 21فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی 2015ء کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات سے 20ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ جاری مالی سال میں جولائی2016ء کے دوران برآمدات کا حجم 15.7ملین ڈالر تک کم ہوگیا ۔ اس طرح جولائی 2015ء کے مقابلے میں جولائی 2016ء کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 21فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :