وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہفتے کی شب آرمی چیف سے اہم ملاقات

muhammad ali محمد علی اتوار 18 ستمبر 2016 01:46

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہفتے کی شب آرمی چیف سے اہم ملاقات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر ۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہفتے کی شب آرمی چیف سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ہفتے کی شب کو آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات لاہور کینٹ میں آرمی چیف کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب آرمی چیف سے ملاقات کیلئے بنا کسی پروٹوکول کے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان ملکی سلامتی، موجودہ حالات اور دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کے علاوہ دیگر کئی اہم امور پر گفتگو ہوئی۔