سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے آغاز کی تقریب 19ستمبر کو ہوگی،صدارت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کر یں گے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:01

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء) سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز 19ستمبر کو ہوگا اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان، مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کر یں گے اور اس مو قع پر چیف جسٹس خطاب بھی کریں گے، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ، اٹارنی فار جنرل ، پاکستان بار کونسل ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران اور دیگر وکلا شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :