سپریم کورٹ میں 19سے23ستمبر تک کے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیئے 6بنچ تشکیل دے دئیے گئے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:00

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء) سپریم کورٹ میں پیر19سے23ستمبر 2016 تک کے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیئے 6بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیں جو اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ان میں بنچ نمبر1 چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

بنچ نمبر2جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہے۔

بنچ نمبر3جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس طارق مسعودپر مشتمل ہے۔بنچ نمبر4جسٹس امیر حانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اوراعجازالاحسن پر مشتمل ہے۔بنچ نمبر 5 جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہے۔بنچ نمبر 6جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :