ایم کیوا یم پاکستان کا فاروق ستار کے حوالے سے ٹوئٹراور فیس بک پر جاری مواد سے لاتعلقی کا اعلان

ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا ٹیوئٹر ، فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ، ترجمان ایم کیوا یم جو لوگ بھی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بناکر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلارہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ، ترجمان ایم کیوا یم کا حکومت سے مطالبہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے ٹیوئٹر اور فیکس بک پر ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے حوالے سے جاری ہونے والے مواد سے اپنے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا ٹیوئٹر ، فیکس بک سمیت سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے حوالے سے ٹیوٹر یا کسی اور سوشل میڈیا پر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بناکر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھلارہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم کے قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان اور پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ جو عناصر بھی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے حوالے سے جعلی اکاؤنٹ بناکر بے بنیاد تحریروں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے افراد کی سرکوبی کیلئے ٹھوس و عملی اقدامات کئے جائیں۔