شہر کے مفاد میں میری ضمانت منظور کی جائے ،میرے خلاف مقدمات جھوٹے اور من گھڑت ہیں ہوسکتا ہے کہ ماضی کوئی غلطی ہوئی ہو،مئیر کراچی وسیم اختر

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:56

شہر کے مفاد میں میری ضمانت منظور کی جائے ،میرے خلاف مقدمات جھوٹے اور ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کے مفاد میں میری ضمانت منظور کی جائے ،میرے خلاف مقدمات جھوٹے اور من گھڑت ہیں ہوسکتا ہے کہ ماضی کوئی غلطی ہوئی ہو،وہ ہفتے کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز ہمارے بڑے بھائی ہیں ان سے یہی کہوں گا کہ سب باتوں کو بھول کر اب آگے بڑھنے کا وقت ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبے کو مستعد وزیراعلی ملا ہے جو اچھی بات ہے ،گورنر سندھ بھی ڈپٹی مئیر کے ساتھ گھومتے ہیں یہ ایک اچھی تبدیلی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم الطاف حسین کے ملک دشمن بیان کو آن نہیں کرتے ،ہمارے آبا اجداد نے اس ملک کے لئیے قربانیاں دی ہیں،ہم کیسے اس ملک کے خلاف بول سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو بھی اپنے خلاف قائم کئیے مقدمات کی تفصیل بھیجی ہے،انہوں نے کہا کہ شہر کی صورتحال خراب ہے رہا ہوکر شہر کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :