پارٹی پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے پر عزم ہے،سی آپریشن صرف اور صرف امن اور آشتی کی بحالی میں ہماری کامیاب کوششوں کو کمزور کرے گا،ہم قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے پر عزم ہے، کیونکہ سیاسی آپریشن صرف اور صرف امن اور آشتی کی بحالی میں ہماری کامیاب کوششوں کو کمزور کرے گا،ہم قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کوبلاول ہا?س میں موجودہ مالیاتی سال کے دوران کراچی میں جاری ترقیاتی پروگرام اور تاحال پیش رفت پر ہونے والے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے،اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر نثار احمد کھڑو، صوبائی مشیران مولا بخش چانڈیو، مرتضی وہاب،سعید غنی، سینیٹر تاج حیدر،سینیٹر شیری رحمان، حبیب الدین جنیدی،سید نجمی عالم،وقار مہدی، لطیف مغل اورچیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو شریک تھے،اجلاس میں کراچی کے ٹرانسپورٹ، پانی اور کچرے کے اشوز کو اولیت کے بنیاد پر اٹھانے اور ان مسائل کے فوری حل کے لیے قلیل اور طویل مدتی پالیسیزاپنانے پر زور دیا گیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندگان کے ساتھ مل کر کام کریں اور بہتر انداز حکمرانی کے لیے ان کا تعاون حاصل کریں اور نوکریاں میرٹ کے بنیاد پر دینے کو یقینی بنایا جائے،دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 18اکتوبر کی برسی کے سلسلے میں کارساز کت مقام پر بم دھماکوں میں 200سے زائد شہید ہونے والے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کارکنان کی بڑے پیمانے پر شرکت اور تیاریوں کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں راشد ربانی، سعید غنی، وقار مہدی اور نجمی عالم شامل ہیں۔