عدالت نے حلیمہ قتل کیس میں مبینہ قاتل رضوان اور اس کی اہلیہ سونیا پر فرد جرم عائد کردی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) عدالت نے حلیمہ قتل کیس میں مبینہ قاتل رضوان اور اس کی اہلیہ سونیا پر فرد جرم عائد کردی ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو حلیمہ قتل کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساتھ کی عدالت میں ہوئی،اس موقع پر عدالت نے ملزم رضوان اور اس کی اہلیہ سونیا پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی2016 کو کراچی کی دہلی کالونی میں حلیمہ نامی خاتون کا قتل ہوا ،کیا آپ اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہے جس پر دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :