رینجرز نے گولیمار اور نیو کراچی میں ایم کیو ایم کے2 دفاتر میں زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:44

رینجرز نے گولیمار اور نیو کراچی میں ایم کیو ایم کے2 دفاتر میں زیرزمین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) رینجرز نے گولیمار اور نیو کراچی میں ایم کیو ایم کے2 دفاتر میں زیر ذمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو رینجرز نے کراچی کے علاقے گولیمار اور نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے زیر ذمین چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ،ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم کے یونٹ167 اور سیکٹر آفس نیو کراچی میں زیر ذمین چھپایا گیا تھا جو کہ شہر میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کیا جانا تھا،ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کئیے جانے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی،بارہ7 ایم ایم رائفل،2 ایس ایم جیز 4 میگزینز 2500 ایس ایم جی گولیاں 7 ایم ایم کے15 رانڈ بھی شامل ہے۔#