Live Updates

عمران خان رائیونڈجانے کا شوق پورا کرلیں، اس کا وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا

مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی ٹھٹھ میں صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:44

ٹھٹھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہاہے کہ عمران خان رائیونڈجانے کا شوق پورا کرلیں، اس کا وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا ، عمران خان اخلاقیات کو بھول چکے ہیں اور اخلاقیات کا درس لینے کیلئے رائیونڈاجتماع میں جانے کی ضرورت ہے، عمران خان نے نوجوانوں کے اخلاقیات کو ختم کردیا ہے اور عمران خان رائیونڈ مارچ کرنے کے بجائے اسے چاہئے کہ ممند ایجنسی دہماکے میں زخمیوں کی عیادت کریں اور وہ رائیونڈ مارچ کرکے اپنا شوق پورا کرلیں اس کے مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کومسلم لیگ ن کے سینٹرز نہال ہاشمی اور وزیراعظم کے کوآرڈینٹرز طارق چوہدری نے ٹھٹھ کا دورہ کیااور شیرازی ہاوس میں شیرازی برادران سے ملاقات کرکے 2018کے انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ دینے کی اپیل کی اس موقع پر سینٹرز نہال ہاشمی نے کہا کہ عمران خان اخلاقیات کو بھول چکے ہیں اور اخلاقیات کا درس لینے کیلئے رائیونڈاجتماع میں جانے کی ضرورت ہے عمران خان نے نوجوانوں کے اخلاقیات کو ختم کردیا ہے اور عمران خان رائیونڈ مارچ کرنے کے بجائے اسے چاہیں کے ممند ایجنسی دہماکے میں زخمیوں کی عیادت کرنی چاہیں تھی اور وہ رائیونڈ مارچ کرکے اپنا شوق پورا کرلیں اس کے مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور عمران خان کے وزیراعظم بنے کیلے شیروانی پہلے سے تیار کی ہوئی مگر ان کا یہ خواب کھبی پورا نہیں ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام کئی بھی رجسٹرڈ نہیں ہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے متعلق ریفرنس داخل کرنے کا معاملہ جب عدالت میں آئیگا تو اس کو دیکھے لیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم وطن واپسی پر ٹھٹھ کا دورہ کرینگے اور ایک نیا ٹھٹھ بنانے کا بھی اعلان کرینگے وزیراعظم ٹھٹھ سجاول کیلئے سرکاری ہسپتال بنانے سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبے کا بھی اعلان کرینگے اور کہا کہ موجود حکومت ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلے سرگرم ہے اور سندھ کے تمام گرڈاسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے خواتین کی ترقی کیلے آئی ٹی لیب قائم کئے گئے ہیں سندھ کے ہر اضلاع میں وعوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پاسپورٹ آفس قائم کئے گئے ہیں نہال ہاشمی نے گھارو میں بااثر حکومتی شخصیات کے دباو پر غریبوں کے گھر مسمار کرنے کی شدیدمذمت کی اور کہا کہ وزیراعلی سندھ صوبے کے چیف ہے وہ عوام کے مسائل کو حل کریں بجائے ان کو تکلیف دینے کے اور صوبے میں حقیقی تبدیلی لائی جائے اس موقع پر شیرازی برادرن کے سید ریاض شاہ ،حنیف میمن ،فاروق آرائیں ،عبدالمناں ،قاضی اﷲ واریو اور دیگر کارکناں بڑی تعداد میں موجود تھے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات