پاکستان بیت المال لاہور میں 300 بستروں پر مشتمل برن سنٹر بنارہا ہے جس کیلئے وفاق نے 70 کروڑ ، پنجاب حکومت نے بھی 70 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی ،جناح ہسپتال کے بالمقابل برن سنٹرآئندہ دو ماہ میں اپنا کام شروع کردے گا،غریب مریضوں کی صحیح تشخیص اور بروقت علاج کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مفت ٹیسٹ لیبارٹریاں بھی بنائی جائیں گی
پاکستان بیت المال کے ایم ڈی بیرسٹر عابد وحید شیخ کی شکیل اعوان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:41
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان بیت المال کے ایم ڈی بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر خادم اعلیٰ پنجاب کے خصوصی تعاون سے پاکستان بیت المال لاہور میں 300 بستروں پر مشتمل برن سنٹر بنارہا ہے جس کیلئے وفاق نے 70 کروڑ جبکہ پنجاب حکومت نے بھی 70 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی ہے ،جناح ہسپتال کے بالمقابل برن سنٹرآئندہ دو ماہ میں اپنا کام شروع کردے گا،غریب مریضوں کی صحیح تشخیص اور بروقت علاج کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مفت ٹیسٹ لیبارٹریاں بھی بنائی جائیں گی۔
وہ گزشتہ روز ڈی اے وی کالج روڈ آمدپرسابق ایم این اے ملک شکیل اعوان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پرایم ایل اے احمد رضا قادری،ایم ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقبول احمد خان اور انجمن تاجران الیکٹرک مارکیٹ فوارہ چوک کے صدر شیخ فیاض بھی موجود تھے۔ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق برن سنٹر میں علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف اور محکمہ صحت کے ملازمین اور شہریوں کے مسائل حل کئے جائیں گے․ انہو ں نے کہا کہ مریضوں کے بہتر علاج معالجے کے لیے اور برن سنٹر کی بروقت تکمیل کیلئے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔
ہسپتال میں صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے اور مریضوں کو علاج معالجے کی اعلی سہولتیں مہیا کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے گی․ انہو ں نے کہا کہ مریضوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد او رملک کے دوسرے علاقوں سے بھی تاجرطبقے اور مخیر حضرات کا تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ وہ مستحق مریضوں کے لیے ادویات, آلات اور خوراک میں اپنا حصہ ڈال سکیں ․ انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈائلیسز مشینو ں کے فنڈز کے حصول کے لیے بھی پاکستان بیت المال اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے،دریں اثناء سیاسی و سماجی شخصیات اور معروف کالم نگارناصر محمود مغل،رکن قومی اسمبلی اعجازلحق،سابق سینیٹر سید ظفر علی شاہ،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین راجہ محمد صدیق،سید اسد علیم شاہ،کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کینٹ کے وائس چیئرمین ملک منیر احمد، چکلالہ کینٹ بورڈ کے وائس چیئرمین راجہ عرفان امتیازسمیت دیگر نے ملک شکیل اعوان کے گھر واقع ڈی اے وی کالج روڈ آکر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ خدا تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.