مصطفی کمال نے فاروق ستار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

فاروق ستار زیر حراست کارکنان کے لئے سنجیدہ ہیں تو پارلیمنٹ سے مستعفی ہو کر سڑکوں پر آ جائیں،پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا چیلنج

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اگر فاروق ستار زیر حراست کارکنان کے لئے سنجیدہ ہیں تو پارلیمنٹ سے مستعفی ہوجائیں اور سڑکوں پر آئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار زیر حراست کارکنان کے لئے سنجیدہ ہیں تو پارلیمنٹ سے مستعفی ہوجائیں ، وہ مراعات اور سہولتیں چھوڑ کر لاپتہ کارکنوں کے لئے سڑکوں پر آئیں ، اگر ایسا کر کے وہ قدم بڑھاتے ہیں تو ہم ان سے ایک قدم آگے ہوں گے ۔