Live Updates

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی نے استعفی دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:36

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی نے استعفی دے دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی نے استعفی دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے قریبی رشتے دار اور پارٹی کے انتہائی اہم رہنما ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلاف کے باعث استعفی دیا ہے۔ اس حوالے سے نعیم الحق نے بتایا ہے کہ سیف اللہ نیازی کا استعفی عمران خان کو موصول ہو گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :