پاکستان رینجرز سندھ نے اسلحہ اور ایمونیشن کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:26

کراچی ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر گولیمار اور نیو کراچی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا جو ایم کیو ایم کے یونٹ 167 کے لان اور سیکٹر آفس نیو کراچی کے قریب زیر زمین چھپایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں ایک عدد ایل ایم جی، 12 عدد سیون ایم ایم رائفل، 2 عدد ایس ایم جی، 4 عدد میگزین ایس ایم جی، 2500 راؤنڈ ایس ایم جی، 150 راؤنڈ سیون ایم ایم رائفل شامل ہیں۔ یہ اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔