پاکستان رینجرز سندھ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:25

کراچی ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے ہیلپ لائن 1101 پر موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 کے علاقے میں واقع ایک گھر میں 2 افراد ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، اطلاع ملنے پر پاکستان رینجرز سندھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شعیب نامی ملزم کو تعاقب کر کے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم رینجرز کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا اور ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اسی طرح کے شرپسند عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0316236996، ای میل ایڈریس: [email protected] یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں۔