غیر معیاری ادویات برآمد ہونے پر 5سٹور سر بمہر

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:25

سرگودھا۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء )ڈرگ انسپکٹر ز نے شہر سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مار کر غیر معیاری ادویات فروخت کرنے پر پانچ میڈیکل سٹورسر بمہر کر دیئے، ان پانچ میڈیکل سٹورز جن میں بلاک نمبری 5، بھیرہ ، میانی اور فروکہ کے سٹورز شامل ہیں، گزشتہ روز ڈرگ انسپکٹر نے چیکنگ کے دوران ان میڈیکل سٹورز سے سب سٹینڈ رڈ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کا بھاری سٹاک برآمد کیا ، اس سلسلہ میں ان پانچ سٹورز کے مالکان جن میں محمد دلشاد ، رانا عمر فاروق ، محمد افتخار ،محمد گلزار اور محمد اکبر شامل ہیں کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے ہیں۔