سانپ کے ڈسنے سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:23

سرگودھا۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء ) سرگودہا کے نواحی گاؤں میں ایک شخص سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی چک نمبری 89شمالی کا رہائشی رانا انور اپنے ڈیر ے پر حسبِ معمول گیا جہاں پرزیریلے سانپ نے اُسے ڈس لیا ، رانا انور کوانتہائی تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہا پہنچایا گیا جہاں چھ گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا ،متوفی رانا انور کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :